ممتاز اختر کاہلوں کا معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار

ممتاز اختر کاہلوں کا معاشی  صورتحال پر تشویش کا اظہار

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی اعشاریہ ملک کی ترقی میں معاون ثابت نہیں ہو رہا اور معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ نیچے کی طرف جا رہی ہے ، جس سے ملک کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام دہشت گردی سے نہیں بلکہ بے روزگاری اور بھوک سے مرنے لگے ہیں، اس لیے حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس جانب توجہ نہ دی تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔الحاج ممتاز اختر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے محکمے پر محکمے بنا کر لوگوں کو بے روزگار کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا بالکل درست نہیں اور یہ عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں