منرل کمپنیوں کی واٹر کوالٹی مانیٹرنگ،فیکٹریز،ہوٹلزسے نمونے جمع

 منرل کمپنیوں کی واٹر کوالٹی مانیٹرنگ،فیکٹریز،ہوٹلزسے نمونے جمع

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) واٹر کوالٹی لیبارٹری، پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کی ٹیموں نے فیصل آباد سٹی، چک جھمرہ اور جڑانوالہ میں منرل واٹر کمپنیوں کی مانیٹرنگ کی۔

ٹیموں نے فیکٹریز، میڈیکل سٹورز، کریانہ سٹورز اور ہوٹلز سے نمونے جمع کیے ، جن کی رپورٹ محکمہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، رپورٹس پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بھی ارسال کی جائیں گی۔واٹر کوالٹی لیبارٹری جڑانوالہ روڈ، نزد الیکشن کمیشن آفس میں واقع ہے ، جہاں پانی کے نمونوں کی جانچ کے لیے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں