آر پی او کی زیرِ صدارت ٹریفک مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

آر پی او کی زیرِ صدارت ٹریفک مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ٹریفک قوانین کے موثر نفاذ اور عملدرآمد کے لیے تجاویز پر غور کیا گیاسیف سٹی کی مدد سے چیکنگ نظام میں بہتری لائی جائے ،شہزاد آصف خان

46اڈا (نمائندہ دنیا)آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیرِ صدارت ٹریفک مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس، ٹریفک قوانین کے موثر نفاذ کے لیے تجاویز پر غور ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا، محمد شہزاد آصف خان کی زیرِ صدارت ٹریفک مینجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ڈی پی اوز، ایس پی سپیشل برانچ، ایس پی آپریشنز سیف سٹی، ایکسیئن ہائی وے ، آر ٹی سیکرٹریز ، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز اور 1122 کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹریفک کی قوانین پر عملدرآمد، ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تیزی لانے اور ٹریفک کے متبادل راستوں کے حوالے سے تجاویز زیر غور لائی گئیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ زیادہ ٹریفک حادثات اور ٹریفک جام رہنے والے مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور ان کے انسداد کے لیے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کا اولین مقصد ٹریفک حادثات میں کمی لانا ہے سیف سٹی کی مدد سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام میں بہتری لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں