جیت تراش رنگے ہاتھوں گرفتار درجنوں مسروقہ موبائل فونز و پرس برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی عید گاہ سرگودھا میں نماز جنازہ کے دوران شہریوں سے جیت تراشی کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر درجنوں مسروقہ موبائل فونز و پرس برآمد کر لئے گئے۔
جبکہ پولیس کی ناقص حکمت عملی اور چشم پوشی کے باعث اس کے ساتھی فرار ہو گئے ذرائع کے مطابق ماہر تعلیم و شاعر و ادیب چیف وارڈن شہری دفاع پروفیسر ڈاکٹر ہارون رشید تبسم کے نماز جنازہ میں مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی اور اس دوران جیب تراشوں نے شہریوں کی جیبوں سے درجنوں موبائل اڑا لئے ،اور ملزمان ایک شخص کو پکڑاتے رہے جس کے ہات میں تھیلا تھا، جس کو اجتماع میں رنگے ہاتھوں پکڑ کر درجنوں شہریوں کے قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے گئے جس پر جیت تراش ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا مگر پولیس کی انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کرنے سے اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے موقع پر موجود افراد پولیس کو کہتے رہے کہ اتنے سارے موبائلز اور پرس چراناایک شخص کا کام نہیں مگر پولیس جلدی جلدی ملزم کو پکڑ کر تھانے لے گئی مزید تفتیش جاری ہے ۔