8.475کلوگرام کھانے کی اشیا زائد المیعاد ہونے پر ضائع

8.475کلوگرام کھانے کی اشیا زائد المیعاد ہونے پر ضائع

8.475کلوگرام کھانے کی اشیا زائد المیعاد ہونے پر ضائع بسکٹ،143.5لیٹرزائدالمعیا دمشروبات،76.7کلوگرام چائنہ نمک بھی ضائع

میانوالی (نامہ نگار )صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں!ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایات پرعمل لاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل ،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں ،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکینگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانیوالی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 31818لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت8.475 کلوگرام مختلف کھانے کی اشیاء،1کلوگرام بسکٹ ،143.5لیٹر زائدالمعیا دمشروبات،76.7 کلو گرام چائنہ نمک،18.27کلوزائدالمعیا دمصالحہ جات،2.42 کلوگرام زائدالمعیادچائے کی پتی،8کلوگرام زائد المعیا دمربہ، 4.7کلوگرام زائدالمعیا د فوڈ کلر ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر235000روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ میانوالی میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں پنجاب حکومت کی جانب سے منعقد افطار دسترخوان کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں