احترامِ رمضان آرڈیننس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا سلسلہ جاری، کوئی کارروائی نہیں ہو ئی
بھیرہ(نامہ نگار )شہر کے مختلف علاقوں میں احترامِ رمضان آرڈیننس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سےتاحال کوئی مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی عوام نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بعض ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر دن کے اوقات میں کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت جاری ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ احترامِ رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ مگر بیشتر مقامات پر خلاف ورزی کے باوجود کارروائی نہ ہونا سوالیہ نشان ہے علمائے کرام نے بھی اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور دن کے اوقات میں کھلے عام اشیائے خوردونوش کی فروخت سے گریز کیا جائے