رمضان نگہبان کارڈ کی میانوالی میں مستحق افراد میں تقسیم جاری

 رمضان نگہبان کارڈ کی میانوالی  میں مستحق افراد میں تقسیم جاری

میانوالی (نامہ نگار)وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی اقدام رمضان نگہبان کارڈ کی میانوالی میں مستحق افراد میں تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مستحق افراد میں رمضان نگہبان کارڈ کی تقسیم جاری ہے ۔ضلع میانوالی کے کل37780مستحق افراد کی رمضان نگہبان کارڈ کیلئے منظوری ہوئی تھی اور اب تک ضلعی انتظامیہ کو 32696کارڈ موصول ہو چکے ہیں۔جن میں سے 24778رمضان نگہبان کارڈ مستحق افراد میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں