میونسپل پلازہ بلاک دو کے نادہندہ گان دکانداروں کے خلاف کارروائی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے عرصہ دراز سے میونسپل پلازہ بلاک دو کے نادہندہ گان دکانداروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک سو کے قریب دکانوں کو سیل کر دیا تھا ۔
ان دکانداروں نے ڈی سیل کرانے کیلئے اپنے بقایاجات اداکرنا شروع کردیا ان دکانداروں نے مجموعی طور پر چار کروڑ کے قریب کے واجبات بلدیہ کے خزانے میں جمع کرا دیئے۔ چیف آفیسر ماجد بن احمد نے کہا کہ تمام نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے