قبضہ مافیا نے گزرگاہیں بلاک کر دیں، شہریوں میں تشویش

قبضہ مافیا نے گزرگاہیں بلاک کر دیں، شہریوں میں تشویش

قبضہ مافیا نے گزرگاہیں بلاک کر دیں، شہریوں میں تشویش چند روز سے تجاوزات دوبارہ پوری شدت کے ساتھ قائم ہونا شروع ہو گئی

بھیرہ (نامہ نگار)انتظامیہ کی مبینہ اقربا پروری اور غفلت کے باعث بھیرہ شہر کی مین گزرگاہوں اور اندرونِ شہر ایک بار پھر قبضہ مافیا نے ڈیرے جما لیے ہیں۔ شہریوں کے مطابق سابق اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر کی ہدایت پر گزشتہ ماہ پیرا فورس کے ذریعے کیے گئے کلین اپ آپریشن کے بعد شہریوں، خصوصاً بچوں، بوڑھوں اور خواتین نے راحت محسوس کی تھی، تاہم چند روز سے تجاوزات دوبارہ پوری شدت کے ساتھ قائم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

عید الفطر کے قریب آنے کے ساتھ بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے ، جبکہ تجاوزات کی وجہ سے عوام، خاص طور پر خواتین، کے لیے چلنا پھرنا دشوار ہو گیا ہے ۔ پھلروان روڈ، چوک دروازہ چکوالا اور اندرونِ شہر کے مختلف مقامات پر رکشوں، ریڑھیوں اور موٹر سائیکلوں کی بھرمار نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید رش کے باعث خریداری کے لیے آنے والی خواتین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اور بعض اوباش عناصر کی غیر اخلاقی حرکات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔تجاوزات کے خاتمے میں بعض نام نہاد سماجی اور تاجر تنظیموں کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر تجاوزات کے مستقل خاتمے اور ٹریفک کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ تاکہ شہری عید کی خریداری سکون اور تحفظ کے ساتھ کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں