میانوالی: جیلوں میں قیدیوں کیلئے طبی سہولیات پر اجلاس

میانوالی: جیلوں میں قیدیوں کیلئے طبی سہولیات پر اجلاس

میانوالی: جیلوں میں قیدیوں کیلئے طبی سہولیات پر اجلاسعلاج معالجہ کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پریزن ہیلتھ کمیٹی قائم

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی جیلخانہ جات سرگودھا سعید اللہ گوندل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر خلیل احمد ملک، سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل رسول بخش کلاچی اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں جیلوں میں مقید قیدیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں ایجنڈا پوائنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قیدیوں کو علاج معالجہ کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پریزن ہیلتھ کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ جیل حکام کی ڈیمانڈ کے مطابق سنٹرل جیل اور ہائی پریزن جیل میں ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ایم ایس کو بھی ہدایت دی گئی کہ ڈیوٹی روستر کے مطابق جیل ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کو باقاعدگی سے ڈیوٹی پر بھجوایا جائے ۔تاکہ قیدیوں کا بروقت طبی معائنہ ہو سکے ۔اجلاس میں جیل حکام کی جانب سے قیدیوں کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف تجاویز پیش کی گئیں، جن پر ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس کو فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں