غیر سرکاری تنظیموں کے عالمی دن پر سیمینار ، ایوارڈ تقریب

غیر سرکاری تنظیموں کے عالمی دن پر سیمینار ، ایوارڈ تقریب

غیر سرکاری تنظیموں کے عالمی دن پر سیمینار ، ایوارڈ تقریب 50 سے زائد این جی اوز میں اعلی کارکردگی پر ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) غیر سرکاری تنظیموں کے عالمی دن کے موقع پر پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی اور یونیورسٹی آف سرگودھا شیالوجی اینڈ کرمنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سیمینار اور ساتویں وحید انجم ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سرگودھا کی 50 سے زائد این جی اوز میں اعلی کارکردگی پر ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن احمد نعیم ملک تھے ۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد نعیم ملک چیئرمین سوشیالوجی اینڈ کرمنالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شہزاد خاور مشتاق، چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل آف این جی اوز عبدالمنان چوہدری، چیئر پرسن سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ملیحہ گل میڈم زرقہ اظہر، سید مردان شاہ، بابا شفیق ڈوگر، عمر دراز جھاوری ،ڈاکٹر زین العابدین ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد یار گوندل، حافظ فرمان اﷲ فاروقی اور دیگر مقررین کا کہنا تھا غیر سرکاری یہ تنظیم معاشرے میں امن محبت اور ترقی کا پیغام پھیلا رہی ہیں ان کی کوششوں کو سرہانہ ہم سب کا فرض ہے ۔

و رلڈ این جی او ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اصل زندگی دوسروں کے کام آنے میں ہے ورلڈ این جی او ڈے منانے کا بنیادی مقصد ان تنظیموں اور ان کے رضاکاروں کی خدمات قربانیوں اور معاشرے میں ان کے مثبت اثرات کو سراہنا ہے جو بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھی انسانیت سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ہے آج کا دن ان افراد اور تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جو صحت تعلیم ماحولیات انسانی حقوق اور غربت کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عبدالوحید انجم (مرحوم) نے اپنی ساری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کی سمینار کے اختتام پر سرگودھا کی 50 سے زائد این جی اوز میں اعلی کارکردگی پر شیلڈ اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں