ڈی پی آئی نے ریٹائرمنٹ کے زیر التواء کیسز کی تفصل مانگ لی
ڈی پی آئی نے ریٹائرمنٹ کے زیر التواء کیسز کی تفصل مانگ لیتفصیلات فراہم نہ کرنے والی اتھارٹیز کے سی ای او کے خلاف محکمانہ کارروائی کا عندیہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز سے ریٹائرمنٹ کے زیر التواء کیسز کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ہدایت کی گئی ہے کہ گریڈ ایک سے سترہ تک ریٹائر ہونے والے تمام ملازمین کی مکمل معلومات فراہم کی جائیں۔ذرائع کے مطابق، محکمانہ طور پر پہلے کیے گئے اقدامات میں چشم پوشی کے باعث مسائل میں اضافہ ہوا، جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی آئی ایلمنٹری نے تمام کیسز کی تفصیلات بروقت فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ پنشن کیسز کو فوری حل کیا جا سکے ۔مزید یہ کہ، تفصیلات فراہم نہ کرنے والی اتھارٹیز کے سی ای او کے خلاف محکمانہ کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے تاکہ ذمہ داری کا نظام یقینی بنایا جا سکے