میانوالی: غیر قانونی اسلحہ و پتنگیں برآمد، 2 ملز م گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر تھانہ صدر پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف دو مختلف کارروائیاں کیں۔
ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر رانا عبدالحق اور ان کی ٹیم نے دوران چیکنگ سمیع اللہ ولد امان اللہ سے کلاشنکوف اور 9MM پسٹل برآمد کیا، جن کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کیا جا سکا۔ایک اور کارروائی میں مخبر کی اطلاع پر پتنگ فروش محمد سانول عبداللہ ولد محمد ریاض سکنہ ذلہ سے 10 عدد پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد کی گئیں۔