پر تشدد واقعات ، نشہ میں دھت شہری کا بیوی پر تشدد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پر تشدد واقعات کے دوران 75جنوبی میں گھریلو ناچاقی پر نشہ میں دھت اشرف نامی شخص نے اپنی بیوی زینب بی بی کو مار مار کادھ موا کر دی جس سے وہ بیہوش ہو گئی، ملزم فرار ہو گیا۔
جبکہ جہانیاں شاہ میں روز ہ کی وجہ سے کماد کاٹنے سے انکار پر بااثر زمیندار مستنصر عباس وغیرہ نے محنت کش سرفراز کو مارنا شروع کر دیا، متاثرہ شخص کی والدہ منظوراں اور بہو بچانے کیلئے آئیں ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا،مدینہ کالونی میں بچوں کو گھر کی ڈور بیل بچانے سے منع کرنے پر عبداﷲ وغیرہ نے غلام عباس اور شاہدہ یاسمین کو سوٹے مار کر مضروب کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔