پیرا فورس افسر رمضان کے دوران فیلڈ میں متحرک
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر پیرا فورس کے افسران رمضان المبارک کے دوران فیلڈ میں متحرک،سب ڈویژنل آفیسر پیرا فورس جاوید سرور نے پیرا فورس کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمرا ہ ریڑھی بازار سمیت مختلف دکا نوں اور مارکیٹوں کی چیکنگ کی اور سبزی، فروٹ، گوشت او ر دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیا۔
انہوں نے متعدد دوکا نداروں کو گرانفروشی پر جر مانے عائد کیئے اور سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کی ہدایت کی۔پیرا فورس کے افسران کی نگرانی میں تحصیل پپلاں اور میانوالی کی سبزی اور فروٹ منڈیوں میں علیٰ الصبح سبزی اور فروٹ پھلوں کی نیلا می /بو لی کرائی گئی تا کہ مارکیٹ میں وافر مقدار میں پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کو ممکن بنا یا جاسکے ۔