موچھ میں قصاب لاغر بیمار جانوروں کا مصر صحت گوشت سرعام فروخت کرنے لگے
موچھ (نمائندہ دنیا)موچھ میں قصاب لاغر بیمار جانوروں کا مصر صحت گوشت سرعام فروخت کرنے لگے ہیں عوام کو گوشتزپہلے ہی سے سرکاری نرخ 900 روپے فی کلو گرام کی بجائے 1200 روپے فی کلو گرام فروخت کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جو پیرا فورس بنائی ہے فورس کے دفتر میں فون کرنے اور متعلقہ اہلکاروں کو موبائل فون پر کال کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ۔جس کی وجہ سے عام آدمی سخت پریشان ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی سے پر زور اپیل کی ہے قصابوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے مصنوعی مہنگائی سے نجات دلائی جائے ۔