علی خامنہ ای اور دیگر افراد کی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے ایک المناک سانحہ ، بھیرہ بار

علی خامنہ ای اور دیگر افراد کی  شہادت امتِ مسلمہ کے لیے  ایک المناک سانحہ ، بھیرہ بار

بھیرہ(نامہ نگار)ایران پر ہونے والی امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی کی تحصیل بار بھیرہ نے شدید مذمت کرتے ہوئے ہڑتال کی۔ جنرل سیکرٹری بار سید عون عباس کاظمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ دہشت گردی کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر افراد کی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے ایک المناک سانحہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسلمانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو دشمن قوتیں اسی طرح اسلامی ممالک کو کمزور کرتی رہیں گی عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا فوری نوٹس لے اور خطے کو مزید جنگ کی آگ میں جھونکنے سے روکے ۔انہوں نے اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس مبینہ جارحیت کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں