ایران پر حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

ایران پر حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

ایران پر حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی مرکزی جامع مسجد حسینیہ جوھرآباد کے چوکوں سے گزری

خوشاب(نمائندہ دنیا ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اﷲ سید علی خامنہ ای کی المناک شہادت پر امریکہ اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جوہرآباد میں عزاداری کونسل ضلع خوشاب ،مجلس وحدت المسلمین خوشاب ،شیعہ علما کونسل خوشاب ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جوہرآباد خوشاب کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی مرکزی جامع مسجد حسینیہ جوھرآباد سے شروع ہوئی جو مختلف چوکوں اور چوراہوں سے گزری ۔ ریلی میں ضلع بھر سے شیعہ بانیان، علما و ذاکرین و مومنین ، اہل سنت علما اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے علامہ سید محمد تقی نقوی البخاری، علامہ محمد نواز حلیمی ،علامہ سید وحید حیدر نقوی نجفی ،علامہ ظہیر الحسن کرڑ،علامہ ملک نذر عباس ،علامہ تہذیب الحسن شاکری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی خامنہ ای کی شہادت ایک بڑا عالمی سانحہ ہے ، اور عرب ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنے ممالک میں قائم امریکی اڈے ختم کریں اور حکومت پاکستان بھی امریکہ کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے ۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں امریکہ اسرائیل اور طالبان کے کردار کو بھی محدود کیا جائے اور امریکہ اور اسرائیل اور طالبان کے ساتھ مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں