سی ٹی ٹی ایم ہائی سکول منڈی ٹاؤن میں خصوصی سیمینار

سی ٹی ٹی ایم ہائی سکول منڈی ٹاؤن میں خصوصی سیمینار

محکمہ کے اہلکاروں کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا زلزلہ اور سیلاب کے دوران اہلکاروں اور رضاکاروں کی خدمات قابلِ فخر

بھکر(نامہ نگار )عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر گورنمنٹ سی ٹی ٹی ایم ہائی سکول منڈی ٹاؤن میں ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں سول ڈیفنس آفیسر حافظ محمد نعیم الرحمن، چیف وارڈن منتظم شہری دفاع حاجی محبوب احمد ملک، ایڈیشنل چیف وارڈن منتظم شہری دفاع ملک مظفر اعوان اور سکول کے پرنسپل سید نوید حسین شاہ سمیت اساتذہ کرام اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔عالمی یوم شہری دفاع کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہری دفاع کی تاریخ، افادیت اور معاشرے میں اس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے محکمہ کے اہلکاروں کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ محکمہ کے افسران، اہلکار اور رضاکار ہر قدرتی و غیر قدرتی آفات مثلاً زلزلہ، سیلاب، بم دھماکہ اور دیگر ہنگامی حالات میں پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ بالخصوص عالمی وبا کورونا، زلزلہ اور سیلاب کے دوران اہلکاروں اور رضاکاروں کی خدمات قابلِ فخر اور لائقِ تحسین ہیں۔اس موقع پر محکمہ میں تربیت حاصل کرنے والے طلبہ نے بھی شہری دفاع کی اہمیت اور معاشرے میں اس کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔ مقررین نے محکمہ سول ڈیفنس کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے رضاکاروں اور اہلکاروں کی خدمات کو قومی سرمایہ قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں