روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کو مفت کھانا مہیا کیا جا رہا
روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کو مفت کھانا مہیا کیا جا رہا ڈسٹری بیوٹر کونسل سرکاری ہسپتالوں میں بھی بیڈ ٹو بیڈ کھانا فراہم کر رہی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گزشتہ 20 سال سے شہر کے مختلف مقامات پر محمدی دسترخوان کا سلسلہ جاری ہے جہاں پر روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کو مفت کھانا مہیا کیا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ڈسٹری بیوٹر کونسل نہ صرف پبلک مقامات پر بلکہ ان سرکاری ہسپتالوں میں بھی بیڈ ٹو بیڈ مریضوں کو کھانا فراہم کر رہی ہے جو مریضوں اور لواحقین کے لیے مہنگائی کے اس دور میں کسی نعمت سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹری بیوٹر کونسل کے صدر شفیق الرحمان ملک عبدالحمید سہیل قریشی اور عبدالقدوس نے گورنمنٹ مولا بخش زچہ بچہ ہسپتال میں محمدی دسترخوان پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ سرگودھا میں ہماری کونسل گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گورنمنٹ مولا بخش زچہ بچہ ہسپتال گول چوک مسجد اور مسجد شہداء میں محمدی دسترخوان روزانہ کی بنیاد پر لگا رہی ہے جہاں پر بلا تفریق لوگوں کو عزت کے ساتھ کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کے ساتھ ساتھ مسافروں اور غریب لوگوں کو یہ کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے اور ڈسٹری بیوٹرز کونسل روزانہ کی بنیاد پر اس دسترخوان پر لاکھوں روپے خرچ کر رہی ہے یہ صرف اور صرف اﷲ کی رضا کے لیے ہے اس کے بتانے کا مقصد یہ ہے کہ دیگر لوگ بھی اس نیک کام میں حصہ ڈالیں .