رمضان میں ٹیکے لگا کر زیادہ دودھ حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

رمضان میں ٹیکے لگا کر زیادہ دودھ حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

رمضان میں ٹیکے لگا کر زیادہ دودھ حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیاایسے اقدام کے دوران کئی مویشیوں کی ہلاکتوں کے باوجود یہ دھندہ زور پکڑ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک میں ڈیمانڈ پورا کرنے کیلئے بھینس’ گائے ’ بکریوں سمیت دیگر مویشیوں کو ٹیکے لگا کر زیادہ دودھ حاصل کرنے کا رجحان زور پکڑتا جا رہا ہے ’ حرص زر میں مبتلاء مویشی پالنے والے حضرات زیادہ رقم کے حصول کے لئے اپنے مویشی کو دودھ دوہنے سے کچھ دیر پہلے ٹیکہ لگا تے ہیں جس سے جانور دودھ زیادہ دیتا ہے ’ ایسے اقدام کے دوران کئی مویشیوں کی ہلاکتوں کے باوجود یہ دھندہ روز بروز شدت اختیار کرنے کے باعث ایسا دودھ استعمال کرنے والے خواتین و افراد بالخصوص بچوں کی صحت پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے ’ ماہرین کا کہنا ہے کہ مویشیوں کو ٹیکے لگا کر زیادہ دودھ حاصل کرنے پردنیا کے کئی ممالک میں پابندی ہے مگر پاکستان میں اس ضمن میں قانون سازی نہ ہونے کے باعث ایسا ہو رہا ہے جس پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں