منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث 95 ملزمان کو گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر پولیس نے ماہِ فروری کے دوران جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔۔۔
سرگودھا پولیس نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 95 ملزمان کو گرفتار کیا۔ جن کے قبضہ سے آئس 6 کلو گرام، چرس 28 کلو گرام،شراب 1800 لیٹر، لہن 500 لیٹر،چالو بھٹیاں 3 عدد، غیر قانونی اسلحہ کے خلاف چلائی گئی مہم میں 140 افراد کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا۔ جس میں 5 کلاشنکوف، 16 رائفلیں، 20 بندوقیں، رائفلیں: 102 پسٹل اور 5 سو سے زائد گولیاں/کارتوس برآمد کی گئیں۔