ڈیرہ مویشیاں پر 32لاکھ کی دس گائیں، بھینسیں پر اسرار طور پر ہلاک

ڈیرہ مویشیاں پر 32لاکھ کی دس  گائیں، بھینسیں پر اسرار طور پر ہلاک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موضع مٹھہ لک میں بشیر احمد نامی فارمر کے ڈیرہ مویشیاں پر 32لاکھ روپے مالیت کی دس عدد گائیں، بھینسیں پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئیں۔۔۔

 اطلاع ملنے پر لائیو سٹاک کی ٹیم نے آ کر چیک کیا تو رپورٹ کے مطابق مویشیوں کو زہر دیا گیا ہے جس پر متاثرہ شخص نے دیہہ کے ممتاز وغیرہ تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا،متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ملزمان اہل دیہہ کے سامنے مویشی ہلاک کرنے کا اقرار بھی کرتے ہیں اور دھمکاتے بھی ہیں ، جس پر پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں