معطل بلڈنگ چیکر مبینہ طور پر 50 ہزار رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

معطل بلڈنگ چیکر مبینہ طور پر 50 ہزار  رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کینٹ بورڈ سرگودھا سے 19 فروری کو معطل کیے گئے بلڈنگ چیکر کو مبینہ طور پر 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایک شہری کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس سلسلے میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سرگودھا سرکل کے انسپکٹر نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارا اور مدثر علی نامی بلڈنگ چیکر کو 78 چک کے قریب سے مبینہ طور پر 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ،کینٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور کسی بھی بدعنوان اہلکار کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں