800 کلو بیمار جانور کے گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی

 800 کلو بیمار جانور کے گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی

گوشت کا کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا، موقع پر تلف کردیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی بڑی کاروائی، 800 کلو بیمار جانور کے گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی،بتایا جاتا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاعات ملنے پر کوٹ مومن میں ناکہ لگا کر بیمار جانور کے گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ گوشت کا کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا، موقع پر تلف کردیا گیا، برآمد شدہ غیر معیاری اور باسی گوشت ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا جبکہ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا اور مزید تحقیقات کا آغاز شروع کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں