درجنوں ترقیاتی سکیمیں بجلی کی عدم فراہمی کی بناء پر ٹھپ

درجنوں ترقیاتی سکیمیں بجلی کی عدم فراہمی کی بناء پر ٹھپ

بعض سکیمیں فعال ہونے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ناقص حکمت عملی کا شاخسانہ ڈویژن بھر میں مکمل ہونے والی درجنوں ترقیاتی سکیمیں معمولی ادھورے کاموں،بجلی کی عدم فراہمی سمیت دیگر وجوہات کی بناء پر ٹھپ ہو کر رہ گئیں اور نہ ہی متعلقہ محکموں کے ہینڈ اوور کی جا رہی ہیں،، ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن میں محکمہ پبلک ہیلتھ اور بلڈنگ کی جانب سے نئی بنائی جانے والی درجنوں ترقیاتی سکیمیں جن میں واٹر سپلائیز، سرکاری سکولز، طبی مراکز صحت، وغیرہ کی عمارتیں شامل ہیں اور ان پر کروڑوں روپے خرچ کر کے ان سکیموں کو مکمل تو کر لیا گیا لیکن ان سکیموں پر اختتامی مراحل کے بعض چھوٹے چھوٹے امور زیر التواء ہونے کے باعث تو ایگزیکٹو ایجنسی /محکمہ سنجیدگی کا مظاہر ہ کر رہا ہے اور نہ متعلقہ شعبے سکیمیں ہینڈاوور کیلئے تیار نہیں،جبکہ باعث تشویش امر یہ ہے کہ بعض سکیمیں فعال ہونے سے قبل ہی ان سکیموں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں