لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت کی جانب سے مانیٹرنگ کے دوران ویجی لینس کمیٹیوں کے اعد ا د و شمار میں واضح فرق پر تحفظات کا اظہار کئے جانے پرسیکرٹری لیبر نے۔۔۔
ضلعی افسران کو لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی اور ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق جبری مشقت کے حوالے سے قوانین پر سو فیصد عملدرآمد کروانے میں یہ کمیٹیاں تاحال ناکام ہیں، کمیٹیوں کی میٹنگز شیڈول کے مطابق انعقاد پذیر نہیں ہوتیں اور ان میں زیربحث لائے گئے اعداد و شمار بھی مشکوک ہیں، اورصنعتی یونٹس بالخصوص ورکشاپس ،ہوٹلوں ،دوکانوں پر کام کرنیوالے مزدوروں کو مقرر اجرت کی ادائیگی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بابت اقدامات نا کافی ہونے سے ان کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔