فروری میں 18 خطرناک گینگز کو گرفتارکر لیا گیا، ڈی پی او

فروری میں 18 خطرناک گینگز کو گرفتارکر لیا گیا، ڈی پی او

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ’’کلین اپ آپریشن‘‘ میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا پولیس کا کریمنل گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن، ماہ فروری میں 18 خطرناک گینگز کو گرفتارکر لیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری \'\'کلین اپ آپریشن\'\' میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ ماہِ فروری کے دوران پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث 18 خطرناک کریمنل گینگز کو گرفتارکر کے 42 ملزمان کو گرفتارکر لیا ان ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا ہے ، اس موقع پر ڈی پی او سرگودہ کا کہنا ہے کہ سرگودھا پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہما وقت الرٹ ہے جرائم پیشہ عناصر خصوصا چوری ڈکی اور نقب زنی میں ملوث گینگز کے خلاف زیرو ٹالسٹ پالیسی اپنائی گئی ہے تاکہ متاثرہ شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں