ریٹائر ملازمین ڈیڑھ سال سے پنشن نہ ملنے پر پریشان
بالخصوص حالیہ رمضان میں متعدد پنشنرز کے گھرانے فاقہ کشی پر مجبور ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سرگودھا افسران کے نااہلی کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن سرگودھا اور ضلع کونسل کے شعبہ صحت کے ایک سو سے زائد ریٹائر بزرگ ملازمین ڈیڑھ سال سے پنشن اور گریجویٹی نہ ملنے سے شدید مالی مشکلات میں گھر گئے ،بالخصوص حالیہ رمضان المبارک میں متعدد پنشنرز کے گھرانے فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور ان کی عید کی خوشیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں ذرائع کے مطابق ان ملازمین کے پانچ کروڑ کے قریب بقایاجات محکمہ نے دینے ہیں ان ملازمین کا کہناہے کہ افسران عدالت کے حکم پر بھی ہمارے بقایاجاتادانہیں کررہی ہے ہمارا گزر بسر پنشن پرہی ہے عرصہ سے پنشن نہ ملنے پر دکانداروں نے ادھار دینا بندکر دیا ہے رابطہ پر محکمہ صحت انتظامیہ نے بتایا کہ ان پنشروں کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جلد ہی ادائیگی کا عمل شروع ہو جائے گا۔