جرم ثابت ہونے پر دو افرادکو عمر قید اور 5/5 لاکھ روپے جرمانہ

 جرم ثابت ہونے پر دو افرادکو عمر قید اور 5/5 لاکھ روپے جرمانہ

مجرمان نے امیتاز نامی شخص کو ناحق قتل اور غلام جیلانی کو مضروب کیا تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) معزز عدالت نے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرمان طاہر منیر اور توصیف کو عمر قید اور 5/5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، مجرمان نے امیتاز نامی شخص کو ناحق قتل اور غلام جیلانی کو مضروب کیا تھا، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملزمان کو سزا دلوانا ہی اصل انصاف ہے ۔ سرگودھا پولیس جدید تفتیشی نظام اور عدالتوں میں مضبوط پیروی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں