واسا میں مرمتی کاموں کیلئے سالانہ 7کروڑ روپے مختص ، ایم ڈی

واسا میں مرمتی کاموں کیلئے سالانہ 7کروڑ روپے مختص ، ایم ڈی

آن لائین ٹینڈرنگ میں پورے پاکستان کے ٹھیکیدار حصہ لے سکتے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایم ڈی واسا راؤ ابوبکر نے بتایا کہ کوواسا میں مرمتی کاموں کیلئے سالانہ 7کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس کیلئے باضابطہ ٹینڈرنگ شروع ہے ،جس کے تحت ٹھیکیدار ڈسپوزل ورکس ،ٹیو ب ویل وغیرہ کی مر مت ایم اینڈ آر کا ٹینڈر ای پیڈ کے ذریعے حاصل کیا گیاہے آن لائین ٹینڈرنگ میں پورے پاکستان کے ٹھیکیدار حصہ لے سکتے ہیں بچھائے جانے والے ایچ سی ڈی پائپس کی منظوری پی ایم یو دیتی ہے سرگودھا میں بچھایا جانے والے پائپس دوسرے شہروں میں بھی استعمال ہورہے ہیں جاری منصوبوں کی چیکنگ کے لئے اعلی حکام نے ٹیکنیکل ٹیمیں تشکیل دی ہوئی ہے جو موقعہ پر آکر چیکنگ کرتے ہیں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے اور موٹروں کی چیکنگ اور مانیٹرنگ کے لیے واٹرسپلائیوں ،ڈسپوزل ورکس ٹیوب ویلوں پر سی سی ٹی وی کیمرے اور کنٹرول روم بنایا جا رہا ہے جس سے پینے کے پانی اور سیوریج کی شکایات میں کمی ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں