امریکہ تمام اخلاقی و بین الاقوامی قوانین کو روند چکا ،جماعت اسلامی میانوالی

امریکہ تمام اخلاقی و بین الاقوامی قوانین  کو روند چکا ،جماعت اسلامی میانوالی

میانوالی (نامہ نگار)سربراہان مملکت کو اغوا کرنا اور قتل کرنے جیسے اقدامات،امریکہ تمام اخلاقی و بین الاقوامی قوانین کو روند چکا ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کیا ہے۔۔۔

 انہوں نے کہا ہے کہ صدام حسین، معمر قذافی کا قتل،ونیزویلا کے صدر کا اغوا اور چند دن پہلے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ اء پر حملہ کرکے شہید کرنا ثابت کرتا ہے کہ امریکہ و اسرائیل طاقت کے نشے میں بدمست ہیں اخلاقیات و بین الاقوامی قوانین ان کے لیے کوئی حیثیت نہیں رکھتے اور وہ دنیا کو اپنی انگلی کے اشارے پر نچانا چاہتے ہیں ۔لیکن ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا وقتی طور پر انہیں کچھ کامیابیاں ملی ہیں لیکن ان شائاللہ آنے والا وقت ان کی ذلت اور رسوائی کا وقت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں