پیرافورس کے ہمراہ پپلاں شہر کا دورہ
کندیاں(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پپلا ں محمدظفراقبال نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں پیرافورس کے ہمراہ پپلاں شہر کا دورہ کیا۔
انھوں نے مختلف دوکانوں پر سبزی، فروٹ، گوشت اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کیئے ۔ اے سی کا کہنا تھا کہ رمضان میں گرانفروشی کرنے والے دکانداروں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔