امریکہ تباہ و برباد، اسرائیل ختم اور فلسطین آزاد ہوگا،ملک امیر حیدر سنگھا

امریکہ تباہ و برباد، اسرائیل ختم اور  فلسطین آزاد ہوگا،ملک امیر حیدر سنگھا

خوشاب(نمائندہ دنیا)استحکام پاکستان پارٹی ضلع خوشاب کے صدر اور حلقہ پی پی 83کے ڈویلپمنٹ کو آرڈینیٹر ملک امیر حیدر سنگھا نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم، کمانڈر یٹ اﷲ سید علی خامنہ ای کی شہادت ملت اسلامیہ کیلئے ناقابل برداشت سانحہ ہے۔۔۔

 اس عظیم راہنما کی بہادری، اصول پسندی اور اسلامی اتحاد کے لئے کی جانیوالی جدو جہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میدیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ سید علی خامنہ ای نے جس انداز سے انقلاب اسلامی ایران اور امت کی رہبری کی وہ قابل تحسین ہے ، وہ امام خمینی کے حقیقی پیروکار اور شاگرد تھے انکی المناک شہادت سے ملت اسلامیہ یتیم ہو گئی ۔ ملک امیرحیدر سنگھا کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس اندوہناک شہادت سے انقلاب کا عمل کمزور نہیں ہوا اور اس کے ثمرات بھی آ رہے ہیں ۔ انشااﷲ امریکہ تباہ و برباد، اسرائیل ختم اور فلسطین آزاد ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں