شاپنگ سنٹرز کی سکیو رٹی یقینی بنانے کیلئے لیڈیز پولیس تعینات

شاپنگ سنٹرز کی سکیو رٹی یقینی بنانے کیلئے لیڈیز پولیس تعینات

پولیس لیڈیز فورس کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کریں ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی

خوشاب(نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلع خوشاب میں سہولت بازاروں ،شاپنگ سنٹرز اور شاپنگ مالز پر خواتین کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے لیڈیز پولیس تعینات کر دی گئی، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ضلع خوشاب کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدائت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں خریداری کیلئے جانیوالی خواتین کے تحفظ کیلئے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں اور سہولت بازاروں ،شاپنگ سنٹرز اور شاپنگ مالز پر تعینات پولیس لیڈیز فورس کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کریں اور کسی بھی جگہ کو کوئی سیکورٹی لیپ نظر آ یا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او پر ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں