ڈی پی او میانوالی کا تھانہ سٹی میانوالی کا وزٹ، تفتیشی امور کا جائزہ لیا

ڈی پی او میانوالی کا تھانہ سٹی میانوالی  کا وزٹ، تفتیشی امور کا جائزہ لیا

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کا تھانہ سٹی میانوالی کا وزٹ، تفتیشی امور کا جائزہ لیا۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے تھانہ سٹی میانوالی کا وزٹ کیا اور تھانہ کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورانِ وزٹ انہوں نے فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ روم، کوت، انویسٹی گیشن روم، بیرکس اور کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور صفائی، سیکیورٹی اور ریکارڈ کی درستگی کو چیک کیا۔ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ان کو عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ڈی پی او نے تفتیشی افسران سے خصوصی میٹنگ کی جس میں زیرِ تفتیش مقدمات کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے تمام مقدمات کو جلد از جلد، شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر شیخ کاشف مسعود، ریڈر ٹو ڈی پی او، انچارج سیکیورٹی اور پی ایس او بھی ہمراہ موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں