ڈپٹی کمشنر خوشاب نے مہمان دسترخوان میں مسافروں و عام روزہ داروں کے افطار کا جائزہ لیا
خوشاب(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے سرور شہید لائبریری جوہرآباد میں قائم نگہبان رمضان مریم نواز کے مہمان دسترخوان کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے مہمان دسترخوان میں مسافروں ،غریب دارطبقہ اور ہر خاص و عام روزہ داروں کی افطار ڈنراور انتظامات کا جائزہ لیا۔۔۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں ہر ڈسٹرکٹ کی تمام تحصیلوں اور ،ہسپتالوں میں مہمان افطاردسترخوان کا اہتمام کیا گیا ہے یہ ایک نیک عمل ہے جس کا دنیا وآخرت بڑا اجر و ثواب ہے نگہبان دسترخوان میں شریک مہمانوں کا خاص خیال رکھا جائے ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نگہبان رمضان دسترخوان کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیرہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے افسران کو ہدایت کی کہ نگہبان رمضان دسترخوان پر کسی بھی قسم کی کمی نہیں آنی چاہیے ۔اس موقع پر اے ڈی سی جی خوشاب غزالہ کنول،اے سی خوشاب،سی ای او ضلع کونسل ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے ۔