دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھا جائے ، ڈی پی او

 دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں  ملانے کے لیے بھائی چارے کی فضا  کو برقرار رکھا جائے ، ڈی پی او

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ملکی سلامتی اور ضلع کے پائیدار امن کے لیے باہمی اتحاد کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔بیرونی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھا جائے تاکہ وطنِ عزیز کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ قومی مفاد اور باہمی اتحاد کے لیے تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام اور مشائخ اپنا انفرادی کردار حسبِ سابق ادا کرتے رہیں اور ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں۔ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں قیامِ امن کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔ پولیس کے جوان پہلے سے زیادہ مؤثر انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ تمام مذہبی عبادت گاہوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی اور ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے یومِ علیؓ کے حوالے سے سکیورٹی اور دیگر انتظامی امور بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں