سیوریج کا پانی کھلے میدان میں جھیل کا منظر پیش کرنے لگا

سیوریج کا پانی کھلے میدان میں جھیل کا منظر پیش کرنے لگا

میونسپل کمیٹی میں سکر مشین ہونے کے باوجود لائینیں بند کاغذوں میں سب ٹھیک

داؤدخیل(نماندہ دنیا)داؤدخیل کے محلہ علاؤل خیل میں سیوریج کا گندہ پانی عوام کے لیے وبال جان بن گیا سیوریج لائن ریلوے روڈ پر بند ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی گٹر سے نکل کر کھلے میدان میں جھیل کا منظر پیش کرنے لگا ہے میونسپل کمیٹی میں سکر مشین ہونے کے باوجود لائینیں بند پڑی ہے اور کاغذوں میں سکر مشین شہر میں سیوریج لائنیں کھول رہی ہے لیکن اگر نیند سے بیدار ہو کر سی او میونسپل کمیٹی دیکھیں تو تقریبا ہر محلے میں سیوریج سسٹم بلاک ہے گندے پانی کی وجہ سے ساتھ کے گھروں کا رہنا محال ہو چکا ہے بدبو کی وجہ سے گھروں میں بیٹھنا محال ہو گیا ہے اگر کھلی جگہ نہ ہوتی تو اس محلے کی گلیوں میں کشتیوں پر گھروں میں آنا جانا پڑتا۔

لیکن اس کے علاوہ داؤدخیل شہر میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے تقریبا ہر محلے کی سیوریج لائینیں بند پڑی ہیں گلیوں میں سیوریج کا گندہ پانی مٹر گشت کرتا پھرتا ہے ماہ رمضان کے مہینے میں شہر کے کئی محلوں کی عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں گرمیوں میں اسی سیوریج کے گندے پانی سے مچھروں کی بہتات ہو گی رات کو سونا بھی مشکل ہو گا اہل محلہ نے ڈی سی میانوالی اسد مگسی سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کو فوری طور پر سیوریج لائینوں کوکھول کر عوام کو عذاب نجات دلائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں