کندیاں میونسپل کمیٹی انتظامیہ شہریوں کے مسال حل کرنے میں بری طرح ناکام

کندیاں میونسپل کمیٹی انتظامیہ شہریوں کے  مسال حل کرنے میں بری طرح ناکام

کندیاں(نمائندہ دنیا) کندیاں میونسپل کمیٹی انتظامیہ شہریوں کے مسال حل کرنے میں بری طرح ناکام ،شہر کی بیشتر مرکزی شاہراہیں اور گلیاں گٹروں کے ڈھکنوں سے محروم، کسی وقت بڑاحادثہ رونما ہونے کااندیشہ ،ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔۔

 میونسپل انتظامیہ کندیاں شہریوں کے مسال حل کرنے اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے شہر بھر کی گلیاں جوہڑ کامنظر پیش کرنے لگیں ہیں اکثر گلیوں میں گٹروں کے ڈھکن موجود نہیں کندیاں میانوالی چشمہ کے لوگوں کی اہم گزر گاہ جرنیلی روڈ،گلی آراں والی،سول اسپتال روڈ پر موجود بغیر ڈھکن کے گٹر کسی اندھے کنویں کیطرح حادثات کے لیے منہ کھولے موجود ہیں ۔پنجاب بھر میں وزیراعلی نے صاف ستھرا پنجاب مہم شروع کررکھی ہے لیکن اس مہم کاآغاز کندیاں میں ابھی تک کہیں دکھای نہیں دے رہا 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں