حکومت نے بے روزگار کرنے کے ریکار ڈ توڑ دیئے ، سماجی حلقے
ناقص پالیسیوں نے پی ایچ ڈی ایم فل کو روڈ پر پاپڑ بیچنے پر مجبور کردیاہے
کمرمشانی (نمائندہ دنیا ) اس حکومت نے نوجوانوں کو بے روزگار کرنے کے ریکار ڈ توڑ دیے ہیں سیاسی وسماجی حلقے ،کمرمشانی کے سیاسی وسماجی حلقوں نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہاہے کہ غریب کابچہ ایم اے ایم سی کرکے سرکاری سکول ہسپتال میں بھرتی ہوجاتاتھالیکن انھوں نے تمام سول اداروں کو تباہ کردیاہے ہر سال لاکھوں نوجوان انگریزی ریاضی بیالوجی کمسٹری فزکس اردو تاریخ ودیگر مضامین میں ڈگریاں لے رہے ہیں لیکن بے روزگاری کایہ عالم ہے کہ ان کی ناقص پالیسیوں نے پی ایچ ڈی ایم فل کو روڈ پر پاپڑ بیچنے پر مجبور کردیاہے او کوڑاکرکٹ کے لیے ایک ایم سی میں تین تین کروڑوں دیے جارہے ہیں حالانکہ یہی کام پہلے بھی ہورہاہے تھاروزگار دینے کے بجائے روزگا ر کے مو اقع ختم کیئے جارہے ہیں ایک سال میں لاکھون کی تعداد میں نوجوان ملک چھوڑ کر دیگر ممالک چلے گئے ہیں لیکن ان کے کانون تک جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ۔