میانوالی کے سرکاری ہسپتالوں میں 95 ایمرجنسی ڈاکٹر ز تعینات

میانوالی کے سرکاری ہسپتالوں میں 95 ایمرجنسی ڈاکٹر ز تعینات

ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 52 ڈاکٹر،21 میڈیکل آفیسر اور 31 وومن میڈیکل آفیسر شامل

میانوالی (نامہ نگار )ضلع میانوالی کے سرکاری ہسپتالوں میں 95 ایمرجنسی ڈاکٹر ز تعینات کر دیئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 52 ڈاکٹر وں کو تعینات کیا گیا ہے جن میں 21 میڈیکل آفیسر اور 31 وومن میڈیکل آفیسر شامل ہیں، تحصیل ھیڈکوارٹر ہسپتال عیسیٰ خیل میں 19 ڈاکٹر ز کو تعینات کیا گیا ہے جن میں 11 میڈیکل آفیسر اور 08وومن میڈیکل آفیسرہیں، تحصیل ھیڈکوارٹر ہسپتال پپلاں میں 16 ڈاکٹر ز تعیناتی ہوئی ہے جن میں 08 میڈیکل آفیسر اور 08 وومن میڈیکل آفیسر ہیں جبکہ تحصیل ھیڈکوارٹر ہسپتال کالاباغ میں 08 ڈاکٹر ز تعینات کیئے گئے ہیں جن میں 03 میڈیکل آفیسر اور05 وومن میڈیکل آفیسر شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ا ن ڈاکٹروں کو متعلقہ ہسپتالوں میں اپنی اپنی ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں اور اب ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال اور تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتالوں میں ان ایمرجنسی ڈاکٹروں کی تعیناتی سے سٹاف کی کمی کے مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کردیا گیا ہے اور شہریوں کو جنرل ایمرجنسی، پیڈز ایمرجنسی اور گائنی ایمرجنسی میں 24/7 علاج معالجہ کی جدید سہولیات میسر ہونگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں