میانوالی پولیس کی جانب سے نماز فجر کے دوران سکیورٹی کے مؤثر انتظامات

میانوالی پولیس کی جانب سے نماز فجر  کے دوران سکیورٹی کے مؤثر انتظامات

میانوالی (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر میانوالی پولیس کی جانب سے نماز فجر کے دوران سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس افسران و جوانوں نے تمام مساجد و امام بارگاہوں پر الرٹ ہوکر ڈیوٹی سر انجام دی۔ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے علاقوں میں موجود مساجد پر پولیس ڈیوٹی چیک کی اور حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی کے متعلق بریف کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں