مہنگائی کاایک طوفان آئیگا پر چیز کی قیمت بڑھ جائیگی ، سروے

 مہنگائی کاایک طوفان آئیگا پر چیز کی قیمت بڑھ جائیگی ، سروے

اب ایلیٹ کلاس کے لوگ اس ملک کے لیے قربانیں دیں ،شہریوں کی گفتگو

کمرمشانی (نمائندہ دنیا )تیل کی قیمتوں کے بڑھانے سے مہنگائی کاایک طوفان آئے گا پر چیز کی قیمت بڑھاجائے گی شہری،کمرمشانی کے شہریوں نے روزنامہ دنیا سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ اب ایلیٹ کلاس کے لوگ اس ملک کے لیے قربانیں دیں یہ ملک ان کی عیاشیوں کامتحمل نہیں ہوسکتاہے موجودہ حکومت نے غریب سے روٹی کانوالہ چھین لیاہے متوسط طبقے کے لیے گھر کاچولھاچلانامشکل ہوگیاہے لوگ گھروں کے زیور مال مویشی بچ کر بجلی اورگیس کے بل ادا کر رہاہے جبکہ جن کی تنخواہوں لاکھوں میں ہے ان کو یہ تمام سہولیات مفت حاصل ہیں کمرمشانی کے شہری دنیانیوز کے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے راشد ماجد خان حفیظ اﷲ کفایت اﷲ خان سلیم اﷲ ممتاز خان جاوید قریشی نعمت اﷲ مستری ودیگر نے مشترکہ بیا ن میں کہااب یہ ملک صرف عدلیہ اسٹیبلمنٹ بیورکریٹس سیاستدان کے رہنے کے لیے رہ گیاہے جن کو ہر سہولت مفت ملتی ہے جبکہ غریب عوام کو ٹیکس در ٹیکس کے نظام میں جکڑ کر اس حکومت نے ضرورت زندگی کی ہر چیز مہنگی کردی ہے جو لوگ مستقل مریض ہیں شوگر بلڈ پریشر دمہ معدہ ان کی ادویات کی قیمت روز بروز بڑھ رہی ہے ہر دکاندا ر بجلی تیل کابہانہ کر کے اپنی من مرضی کے ریٹ پر چیزیں فروخٹ کررہاہے کوئی پوچھنے والانہیں کیوں کہ ہر کاروبار کے پوچھے کوئی ریٹائرافسر نکل آتاہے جس پر ہاتھ ڈالنے سے بیوروکریسی کے ہاتھ کانپتے ہیں پھلوں کی قیمت آسمان کو چھورہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں