ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام شمالی پنجاب کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے  زیر اہتمام شمالی پنجاب کے نو منتخب  عہدیداران کی تقریب حلف برداری

بھلوال(نمائندہ دنیا) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے زیر اہتمام شمالی پنجاب کے نو منتخب عہدیداران کی باوقار حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل نے عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

 تقریب میں صحافی برادری کی بڑی تعداد کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور خواتین نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد حسین مغل نے کہا کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ملک بھر کے ورکنگ اور علاقائی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو ان کے حقوق، تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح علاقائی صحافیوں نے ملک گیر ٹرین مارچ میں بھرپور شرکت اور تعاون کیا وہ قابلِ ستائش ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صحافی برادری اپنے حقوق کے حصول کے لیے متحد ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تنظیم آئندہ بھی لوکل اور ریجنل سطح پر کام کرنے والے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں