موٹروے پولیس نے غیر معیاری گوشت کی ترسیل ناکام بنا دی

 موٹروے پولیس نے غیر معیاری  گوشت کی ترسیل ناکام بنا دی

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)موٹروے پولیس نے کوٹ مومن کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری گوشت کی ترسیل ناکام بنا دی۔ کارروائی موٹروے پر دورانِ گشت کوٹ مومن کے قریب عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کی ٹائیگر موبائل ٹیم نے مشکوک طور پر اوورلوڈ ایک کیری وین کو روکا۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے گوشت برآمد ہوا جو انتہائی غیر حفظانِ صحت حالات میں منتقل کیا جا رہا تھا اور انسانی صحت کے لیے شدید خطرہ ثابت ہو سکتا تھا۔صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر اعلیٰ افسران کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا جس پر متعلقہ سپروائزری افسران موقع پر پہنچ گئے ۔ بعد ازاں فوڈ اتھارٹی اور لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین نے گوشت کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسے انسانی استعمال کے لیے مکمل طور پر غیر موزوں قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں