سستی سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا

سستی سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا

مافیا سے نجات کے لئے لگژری بسیں بھی چلائی جا رہی ہیں، افتخار احمد مغل

 بھلوال(نمائندہ دنیا) حکومت پنجاب صوبہ بھر کے عوام کے لیے بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ اب حکومت پنجاب کی جانب سے وزیراعلی محترمہ مریم نواز نے صوبہ بھر کی عوام کے لیے سستی سفری سہولتوں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ افتخار احمد مغل نے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور کے درمیان بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کا آغاز کر دیا ہے اور اس کا کرایہ لاہور سے اسلام آباد تک ایک ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے یہ لگژری بسیں دیگر صوبہ میں بھی چلائی جا رہی ہیں۔

تاکہ لوگوں کو ٹرانسپورٹ مافیا سے نجات مل سکے وزیراعلی پنجاب کا یہ اقدام صوبہ کی عوام کو بہتر اور بہتر سے سفری سہولتیں فراہم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے قبل ازیں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں گرین بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے اس کے بعد اب بین الاضلاعی بس سروس شروع کی کر دی ہے انشائاﷲ اس سے عوام کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے مختصر عرصے میں پنجاب کے تمام اضلاع میں بلا تفریق سفری سہولتوں کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں