واں بھچراں موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق
جاں بحق بچہ جماعت اسلامی کے رہنما عبدالمالک بھچر کا 6 سالہ بیٹا تھا
واں بھچراں(نمائندہ دنیا ) واں بھچراں جہاز چوک کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے 6 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔ گزشتہ روز جہاز چوک واں بھچراں کے قریب میانوالی سرگودہا روڈ پر ایک تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے معصوم بچے کو بری طرح ٹکر مار دی جس سے جماعت اسلامی کے راہنما عبدالمالک بھچر طاہر خیل کا 6 سالہ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا بتایا گیا کہ سڑک پر مزدہ ٹرک کھڑا تھا اور میانوالی سائیڈ سے آتے تیز رفتار موٹرسائیکل نے سڑک کراسنگ کے دوران بری طرح بچے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 6 سالا بچہ عبدالاحد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔