واپڈا سب ڈویژن آفس میں سیکیورٹی گارڈ عادل کی مبینہ بدسلوکی

واپڈا سب ڈویژن آفس میں  سیکیورٹی گارڈ عادل کی مبینہ بدسلوکی

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)واپڈا سب ڈویژن آفس میں سیکیورٹی گارڈ عادل کی مبینہ بدسلوکی، شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔بھابڑہ میں واپڈا سب ڈویژن آفس کے سیکیورٹی گارڈ عادل کی جانب سے سائلین کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ایک شہری اپنے جائز کام کے سلسلے میں دفتر پہنچا تو ڈیوٹی پر موجود گارڈ عادل نے نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے اسے دھکے دے کر باہر نکال دیا اور مرکزی دروازہ بند کر دیا، جس کے باعث دیگر سائلین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔متاثرہ شہری اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سرکاری دفتر میں اس نوعیت کا رویہ عوامی حقوق کے منافی ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ذمہ دار اہلکار کے خلاف محکمانہ و قانونی کارروائی کی جائے ۔ تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں