ڈاکوؤں نے لاکھوںکے موبائلز ،نقدی و دیگر اشیاء چھین لیں
ڈاکوؤں نے لاکھوںکے موبائلز ،نقدی و دیگر اشیاء چھین لیں،دھوری کے قریب محمد اسلم سے بھی موٹرسائیکل،نقدی وموبائل لے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 5جنوبی کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے یکے بعد دیگرے گزرنے والے سجاد حسین، فیاض ، محمد بلال ، طابش علی ، مزمل عباس سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائلز ،نقدی و دیگر اشیاء چھین لیں،للیانی کے قریب دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر عاطف علی سے نقدی وموبائل چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،دھوری کے قریب محمد اسلم سے بھی اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل، نقدی وموبائل چھین لیا گیا،6شمالی کے سیف اﷲ ،استقلال آباد کے محمد شہزاد،نصیر پور کے رہائشی صابر سلطان کے گھروں سے 15لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر اشیاء ،75جنوبی کے محمد اقال کے کریانہ سٹور سے لاکھوں روپے الیت کی اشیاء خورونوش،پٹھہ منڈی سے محمد حماد،یونیورسٹی روڈ سے محمد اویس،93جنوبی سے خان محمد کی موٹر سائیکلیں نامعلوم چور اڑ الے گئے ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔